آرٹیکلز ارٹیکلز اقوال

اپنے مسائل کا حل کیسے تلاش کریں؟

ہر انسان نے اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں بہت سے مقاصد مقرر کیے ہوتے ہیں جن کے حصول میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انسان جب ان کا حل تلاش نہیں کرپاتا تو وہ پریشان ہوجاتاہے۔ مسائل ہمارے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہیں۔یہ سمندر کی موجوں کی طرح انسان کو الٹتے پلٹتے رہتے ہیں۔اور جب کوئی مسئلہ حل ہوتاہے تو اس وقت انسان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ اگر ہماری زندگی میں مسائل نہ ہوں،کوئی چیلنج نہ ہو تو زندگی یکسانیت کا شکار ہوکر بوراورغیر دل چسپ ہو جائے گی۔دوسرا ہمیں اندازہ نہیں ہو گا کہ مقاصد کے حصو ل کے لیے ہم کیا کچھ غلطیا ں کرتے ہیں۔ جب انسان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ نہ صرف اپنی پوشیدہ صلاحیتوں سے روشناس ہوتا ہے بلکہ اس کی شخصیت میں مضبوطی بھی آتی ہے۔

ہر کامیاب انسان کی زندگی پر اگر نظر ڈالیں تو پتا چلتا ہے کہ انہوں نے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے بڑے مسائل کو بطورِچیلنج کے لیا اور اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے زیادہ تر مسائل کا حل موجود ہوتا ہے لیکن بعض اوقات انسان کی بصیرت اس کو حل کرنے سے قاصر رہتی ہے۔ انسان اگر مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل کرے تو بہت سے مسائل کو حل کر سکتاہے۔سب سے پہلے جاننے کی کوشش کرے کہ اصل مسئلہ کیا ہے؟۔ پر سکون ماحول میں بیٹھ کراس سئلے کو کاعذپر لکھیں اور اس کے ممکنہ حل بھی لکھتے جا ئے۔۔ مسئلہ معلوم ہونے کے بعد اپنے آپ کو پر سکون رکھیں اور مثبت انداز میں سوچتے ہوئے مسئلے کو ایک موقع opportunity کے طور پر دیکھے۔

جو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو اس سے منسلک ہر زوایہ کو مکمل طور پر سمجھے۔۔ اپنے آپ سے مثبت گفتگو کرتے ہوئے ماضی پر نظر ڈالیں کہ آپ کس طرح مسائل کو حل کرتے تھے۔َََََ۔ اپنے اوپر اعتماد رکھیں کہ جس مقصد کو حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہے ان کو حل کرنے کی پوری صلاحیت اللہ تعالی نے آپ کو دی ہوئی ہے۔۔ پر خلوص دوستوں سے مشورہ کریں اور پھر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے جو بھی قدم اٹھائے اس کی ذمہ داری قبول کرے۔۔ اپنی محنت پر یقین رکھتے ہوئے اللہ پر مکمل بھروسہ کریں۔۔ دعا کا اہتمام کرے کیونکہ مسائل کو حل کرنے کی مکمل قدرت فقط اللہ کے پا س ہے۔